فعل کی اقسام ( بناوٹ کے لحاظ سے)

بناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسام ہیں فعل مضارع۔ فعل امر۔ فعل نہی

فعل مضارع

ایسا فعل جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا موجودہ اور آنے والے دونوں زمانے میں پایا جائے ،فعل مضارع کہلاتا ہے ۔جیسے: نوکر فورا گھر سے جائے، ندیم آئے، کامران لکھے، بچہ دیکھے۔ ان مثالوں میں جائے٫ لکھے٫دیکھے فعل مضارع ہیں

فعل امر

وہ فعل جس میں کسی کام کے کرنے کا حکم دیا جائے، فعل امر کہلاتا ہے ۔جیسے روزانہ سکول جاؤ٫ تم خط لکھو٫ ہمیشہ سچ بولو٫ والدین کا احترام کرو

فعل نہی

وہ فعل جس میں کسی کام کے کرنے سے منع کیا گیا ہو، فعل نہی کہلاتا ہے۔ جیسے جھوٹ نہ بولو ٫دھوپ میں مت نکلو٫ کسی کے ساتھ زیادتی مت کرو

اہم بات

فعل مضارع حال اور مستقبل دونوں زمانے پائے جاتے ہیں امر اور نہی عربی زبان کی الفاظ ہیں امر کا معنی حکم دینا اور نئی کا معنی ہے منع کرنا


Discover more from HEC Updates

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from HEC Updates

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading