مرکب – تعریف اور اقسام
اردو زبان میں مرکب یا کلام دو یا دو سے زیادہ بامعنی الفاظ کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، جو کسی معنی کو مکمل یا ادھورا ظاہر کرتے ہیں۔ مرکب کی مختلف اقسام ہیں جنہیں ہم مثالوں کے ذریعے تفصیل سے سمجھیں گے۔
مرکب یا کلام کی تعریف
کلام یا مرکب: دو یا دو سے زیادہ بامعنی الفاظ کا مجموعہ مرکب کہلاتا ہے۔ مرکب دو اقسام کے ہوتے ہیں، یعنی مرکب ناقص اور مرکب تام۔
مثالیں:۔
میری کتاب، نیک بچہ، ادب و احترام۔
مرکب کی اقسام
مرکب کو دو اہم اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: مرکب ناقص اور مرکب تام۔ ہر قسم کی مختلف ذیلی اقسام بھی ہیں، جنہیں ہم مثالوں کے ساتھ واضح کریں گے۔
مرکب ناقص
مرکب ناقص ایسے الفاظ کے مجموعے کو کہا جاتا ہے جو معنی کو مکمل طور پر واضح نہیں کرتے اور سننے والے کے لیے بات ادھوری محسوس ہوتی ہے۔
مثالیں:۔
تیز گھوڑا، نیک آدمی، رات اور دن۔
مرکب ناقص کی اقسام
مرکب اضافی: مرکب اضافی دو اسموں کے درمیان تعلق پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ عام طور پر “کا”، “کے”، اور “کی” کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مثالیں:۔
خدا کا بندہ، اللہ کا رسول، نظریہء پاکستان، میرا قلم۔
مرکب توصیفی: وہ مرکب جس میں اسم کے ساتھ اس کی صفت بھی شامل ہو۔ اس طرح کے مرکب میں صفت اور موصوف کا مجموعہ ہوتا ہے۔
مثالیں:۔
خوبصورت لڑکا، ٹھنڈا پانی، نیک آدمی۔
مرکب عطفی: یہ مرکب دو اسموں کو جوڑتا ہے، اردو میں “اور” اور فارسی میں “و” استعمال ہوتا ہے۔
مثالیں:۔
قلم اور دوات، دن اور رات، شب و روز، سیاہ و سفید۔
مرکب عددی: یہ مرکب کسی اسم کی تعداد یا گنتی کو ظاہر کرتا ہے۔
مثالیں:،۔
گیارہ کتابیں، تین صدیاں، چار خلفاء۔
مرکب جاری: یہ مرکب کسی جاری عمل کو ظاہر کرتا ہے۔
مثالیں:۔
قلم سے، کتاب میں، بستر پر، کلاس میں۔
مرکب اشاری: اس مرکب میں کسی اسم کے لیے دور یا نزدیک کا اشارہ کیا جاتا ہے۔
مثالیں:۔
یہ مسجد، وہ لڑکا، یہ کتابیں، وہ کرسیاں۔
مرکب تابع موضوع: ایسے دو الفاظ کا مجموعہ جس میں ایک بامعنی لفظ کے ساتھ دوسرا بامعنی لفظ بلا ضرورت استعمال کیا جائے۔
مثالیں:۔
چال ڈھال، دانہ پانی، روکھی سوکھی۔
مرکب تابع مہمل: ایسے دو الفاظ کا مجموعہ جس میں ایک بامعنی لفظ کے ساتھ دوسرا بے معنی لفظ بلا ضرورت استعمال کیا جائے۔
مثالیں:۔
روٹی ووٹی، جھوٹ موٹ، بات چیت۔
مرکب تام
مرکب تام وہ الفاظ کا مجموعہ ہے جس سے کہنے والے کا مقصد مکمل طور پر واضح ہوتا ہے اور سننے والے کو بات پوری طرح سمجھ میں آتی ہے۔
مثالیں:۔
سعید آیا، اسلم نیک ہے، وہ چلا گیا، پانی لا دو۔
Discover more from HEC Updates
Subscribe to get the latest posts sent to your email.