اردو زبان میں مُصَوّتے (Vowels) کی تعریف، تعداد، درجہ بندی اور استعمال
اردو زبان کی بنیاد میں مُصَوّتے (Vowels) کا اہم کردار ہے۔ یہ صوتی آوازیں زبان کو مکمل اور فصیح بنانے میں مددگار ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں ہم مُصَوّتے کی تعریف، تعداد، ان کا استعمال، اور درجہ بندی کو تفصیل سے بیان کریں گے تاکہ زبان کے اس اہم جز کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
مُصَوّتے کی تعریف
مُصَوّتے وہ آوازیں ہیں جو سانس کی ہوا کے بغیر کسی رکاوٹ یا رگڑ کے گزرنے سے پیدا ہوتی ہیں۔ ان آوازوں میں گونج پیدا کرنے والے اعضا جیسے حنجرہ، جوف دہن، اور حلق شامل ہوتے ہیں۔ انگریزی زبان میں مُصَوّتے کو Vowels کہا جاتا ہے اور اردو میں انہیں حروفِ علت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
آسان تعریف: صوتی آوازوں (زیر، زبر اور پیش) کو مُصَوّتے کہا جاتا ہے۔ یہ وہ حروف ہیں جو کسی لفظ کی آواز کو مکمل کرتے ہیں اور اس کے معانی کو واضح کرتے ہیں۔
اردو میں مُصَوّتے کی تعداد
اردو زبان میں مُصَوّتے کی تعداد چار ہے:
- ا
- و
- ی
- ے
حروفِ علت (مُصَوّتے) کا استعمال
- "ا”
وضاحت: "الف” اردو کا پہلا مُصَوّتہ ہے جو انگریزی کے حرف A کی آواز دیتا ہے۔
مثالیں:
ج + ا + ل = جال
ج + ا + ر = جار
ب + ا + ر + ش = بارش - "و”
وضاحت: "واؤ” دوسرا اردو مُصَوّتہ ہے جو انگریزی کے حرف O کی آواز دیتا ہے۔
مثالیں:
م + و + ر = مور
ر + و + ن + ا = رونا
س + و + ن + ا = سونا - "ی”
وضاحت: "یے” تیسرا مُصَوّتہ ہے جو انگریزی کے حرف E کی آواز پیدا کرتا ہے۔
مثالیں:
پ + ی + ل = پیلا
چ + ی + ل = چیل
ک + ی + ل + ا = کیلا - "ے”
وضاحت: "ے” عام طور پر واحد کے جمع بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
مثالیں:
جوتا → جوتے
تارا → تارے
باجا → باجے