تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)

اس آرٹیکل میں حمیرا جمیل کی کتاب “تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)” پر اسد جاوید کا تحریر کردہ تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔ “تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)“، حمیرا جمیل کی جانب سے کی جانے والی، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کی تشریح ہے۔

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)

تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح)
مفہم :حمیرا جمیل
تعدادصفحات:750
ناشر:دعا پبلی کیشنز، لاہور

زیرِ نظر کتاب(تفہیمات کلیات اقبال اردو(مطالب و شرح))  کی شارح بنیادی طور پر اقبالیات پر گہری نظر رکھتی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے قابلِ قدر کام کیا ہے۔ حمیرا جمیل نے اقبال شناسی کے موضوع پر گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی، سیالکوٹ ،سے ایم فل کی سند حاصل کی ہے۔ وہ اقبالیات پر مشتمل کتابوں کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی کتابیں لکھ چکی ہیں ۔

زیرِ نظر کتاب میں علامہ صاحب کے اُردو کلام کی شرح سادہ اور عام فہم اسلوب میں لکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی قرار پائی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ حمیرا جمیل کو کلامِ اقبال اردو اور فارسی کی شرح لکھنے پر علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی، لاہور کی جانب سے پاکستان میں پہلی کم عمر خاتون شارح کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔مختلف ادوار میں مختلف ماہرین ِاقبال نے “شروح کلامِ اقبال” لکھ کر افکار اقبال سے شناسائی کا دائرہ وسیع کیا ہے اور یہ سلسلہ دورِحاضر میں بھی جاری ہے۔ پیش نظر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

میں محترمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اقبالیات کے ذیل میں ایک لائقِ تکریم کام انجام پا گیا۔ شرح کلامِ اقبال کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہترین شرح ہے جو اُردو کے شائقین اور علامہ اقبال کے پڑھنے والوں کے لیے ایک بیش بہا تحفہ ہے۔تفہیماتِ کلیاتِ اقبال اُردو کا مقدمہ میاں ساجد علی نے لکھا ہے۔

(تحریر: اسد جاوید، گوجرانوالہ)


Discover more from HEC Updates

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from HEC Updates

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading