ختمہ: تعریف، علامت اور مثالیں

ختمہ: تعریف، علامت اور مثالیں

ختمہ اردو تحریر میں جملے کے اختتام پر لگائی جانے والی علامت ہے۔ یہ ایک بھرپور ٹھہراؤ کی علامت ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جملہ مکمل ہو چکا ہے اور بات کو مکمل طور پر ختم کیا جا چکا ہے۔ انگریزی میں اسے “فل سٹاپ” کہا جاتا ہے اور یہ جملے کے اختتام یا کسی مخفف کے آخر میں لگائی جاتی ہے۔ ختمہ کو اردو میں وقفِ مطلق بھی کہتے ہیں۔

ختمہ کی علامت

ختمہ کی علامت یہ ہے: ( ۔)

یہ علامت کسی جملے کو مکمل کر کے قاری کو یہ اشارہ دیتی ہے کہ بات ختم ہو چکی ہے اور اب نیا جملہ شروع ہو گا۔

ختمہ کی اہمیت

ختمہ کی علامت کا استعمال اردو تحریر میں جملے کی ساخت کو واضح اور ترتیب وار بناتا ہے۔ اس کی اہمیت مندرجہ ذیل ہے

جملے کے اختتام کو ظاہر کرتا ہے۔
عبارت کو پڑھنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
جملے کو مکمل طور پر واضح کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

ختمہ کی مثالیں

ذیل میں ختمہ کے درست استعمال کی چند مثالیں دی گئی ہیں

عمیر نے کھانا کھا لیا۔
(یہاں جملہ ختم ہونے پر ختمہ کی علامت لگائی گئی ہے)

ارسلان نے ایم ۔ بی ۔ بی ۔ ایس کا امتحان پاس کر لیا ہے۔
(یہاں مخففات کے درمیان اور جملے کے اختتام پر ختمہ لگایا گیا ہے)

علامہ اقبال ایم ۔ اے ۔ پی ۔ ایچ ۔ ڈی تھے۔
(مخففات اور جملے کے اختتام پر ختمہ کا استعمال واضح ہے)


Discover more from HEC Updates

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from HEC Updates

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading