طالب علم کے فرائض
یہ تحریر شجاعت حسین نے لکھی ہے جو کہ ایک طالب علم ہیں اور انہوں نے اپنی اس تحریر کے اندر طلب علم کے فرائض کو اچھے سے بیان کیا ہے۔
طالب علم کے لفظی معنی ہیں "ایک ایسا فرد یا شخص جو ہمیشہ علم کی طلب رکھے، اسے سیکھے اور اس کے مطابق عمل کرے”۔ علم سیکھنے کے لیے نہ تو کوئی قید عمر کی ہے، اور نہ ہی صنف کی ،مرد ہو یا عورت، بوڑھا ہو یا بچہ، اس کے لیے علم حاصل کرنا ضروری ہے۔
اصطلاحی مفہوم میں ہم طالب علم اسے کہتے ہیں جو کسی سکول، کالج یا یونیورسٹی سے علم حاصل کر رہا ہو ۔ایک طالب علم کا کام علم حاصل کرنا ہے اور وہ اسی وجہ سے تعلیمی اداروں میں پڑھتا ہے ۔
ایک اچھے طالب علم کا فرض ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کا احترام کرے اور انہیں ان کے مقام سے نیچے نہ گرائے ۔جو طالب علم اپنے اساتذہ کا ادب و احترام نہیں کرتے، وہ علم کی برکات سے بہرہ مند نہیں ہو سکتا، نہ ہی وہ دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے اور نہ ہی آخرت میں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ جن کو باب العلم بھی کہا جاتا ہے فرماتے ہیں” جس شخص نے مجھے ایک لفظ سکھایا گویا اس نے مجھے اپنا غلام بنا لیا”۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جو استاد اپنے شاگردوں کو کئی ہزار نئے الفاظ اور اسباق سکھاتا ہے ،اس کا مقام و مرتبہ کیا ہوگا ،استاد کو روحانی باپ بھی کہا گیا ہے ۔
طالب علم کا فرض ہے کہ وہ جس ادارے میں زیر تعلیم ہے اس کے قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرے اور اس کے اصولوں قوانین اورروایات کے خلاف کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے ادارے کی بدنامی کا امکان ہو، بلکہ ہمیشہ اس ادارے کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے اس کے تقدس کو بحال رکھنے کی کوشش کرے۔
طالب علم پر فرض ہے کہ وہ اپنا قیمتی وقت فضول کاموں میں ضائع نہ کرے کیونکہ وقت ایک ایسی چیز ہے جو انمول ہے۔
طالب علم پر فرض ہے کہ وہ امتحانات کی اچھی طرح تیاری کرے اور امتحانات میں نقل یا ناجائز ذرائع کے استعمال سے گریز کرے کیونکہ اس طرح معیار تعلیم بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
ملکی ترقی کا انحصار اس قوم کے معماروں یعنی طالب علموں پر ہوتا ہے اور اس کا استحکام بھی طلباء سے ہی مشروط ہوتا ہے لہذا طلباء کو چاہیے کہ وہ ملی یکجہتی اور استحکام پاکستان کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں ۔ معاشرہ افراد سے مل کر بنتا ہے اس لیے ایک فرد درست فرائض انجام دینے سے ۔معاشرے کو سدھارنے میں مدد دیتا ہے
میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو شجاعت حسین کی یہ تحریر طالب علم کے فرائض بہت پسند ائی ہوگی اپ اپنی رائے نیچے کمنٹ سیکشن میں دے سکتے ہیں