فعل کی اقسام – بالحاظ فاعل
فاعل کے اعتبار سے فعل کی دو اقسام ہیں، فعل معروف اور فعل مجہول
فعل معروف
وہ فعل جس کا فاعل معلوم ہو فعل معروف کہلاتا ہے ،مثلا ساجد نے سبق پڑھاـ-ـــ اس مثال میں فاعل یعنی سبق پڑھنے والے کا ذکر موجود ہے
فعل مجہول
وہ فعل جس کا فاعل معلوم نہ ہو فعل مجہول کہلاتا ہے ۔مثلا سبق پڑھا گیا، اس مثال میں سبق پڑھنے والے کا ذکر نہیں ہےیعنی یہ معلوم نہیں کہ سبق کس نے پڑھا اس طرح مثال میں فاعل کا ذکر موجود نہیں ہے
اہم بات
معروف کا معنی ہے جانا پہچاننا اور مجہول کامعانی ہے نامعلوم یا غیر معلوم