کہانی اور پلاٹ میں فرق

کہانی اور پلاٹ میں فرق

کہانی اور پلاٹ دونوں افسانوی ادب یعنی فکشن کے اہم اجزا ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ کہانی اور پلاٹ میں فرق نہیں کر پاتے اور اکثر انہیں ایک جیسا سمجھنے ہی کی غلطی کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم کہانی اور پلاٹ میں فرق واضح کریں گے اور ان دونوں کے درمیان موجود حد کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں گے۔

کہانی اور پلاٹ میں فرق

عمومی سطح پر کہانی   اور پلاٹ دونوں کو ایک ہی سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ پلاٹ کہانی کی ایک اسٹوری لائن یعنی  نقشہ ہوتا ہےجو کہانی سے کافی مختلف ہوتا ہے۔ پلاٹ کہانی کا گوشت اور ہڈیوں کی سی حیثیت رکھتا ہےاور اس کواس کے کسی بھی پہلوکو نمایاں کیا جا سکتاہے۔کہانی کو بہتر بنانے کے لیےپلاٹ (واقعات کی ترتیب)کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کہانی ، ایک خیال ،مرکزی خیال یا واقعے کا سر سری بیان ہوتا ہے۔پلاٹ میں معمولی سی تبدیلی کے ذریعےایک ہی کہانی کو بار بار دہرایا جا سکتا ہے۔یہ تکنیک ٹی وی ڈراموں،فلموں اور کتابی کہانیوںمیں بکثرت پائی جاتی ہے۔
پاکستان میں عشقیہ موضوعات کے ڈرامے اس تکنیک کی بہترین مثال ہیں ۔جبکہ اگر امریکی  ٹی وی کی بات کی جاۓ تووہاں جرائم پر مبنی قصے اس کی بہترین مثال ہیں ۔ سو ہم کہانی اور پلاٹ میں فرق سمجھنے کے لیے ان سے چند اہم  نکات اخذ کرتے ہیں۔

عشقیہ موضوعات کے قصوں اور ڈراموں میں لڑکا (عاشق) اور لڑکی (معشوقہ) کو ایک ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباِ تمام قصوں میں درج ذیل نکات موجود ہوتے ہیں۔
کسی لڑکے کو لڑکی یا لڑکی کو لڑکے سے عشق ہوتا ہے ۔
اقرار محبت کیا جاتا ہے ۔
اس محبت پر اعتراض ہوتے ہیں یا دیگر مثائل کی وجہ سے لڑکا اور لڑکی ایک نہیں ہوپاتے ۔
مسائل کا حل نکلتا ہے اور دونوں اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔

اسی طرح اگر جرائم پر مبنی قصوں کا ذکر ہو تو اس کی کہانی میں مندرجہ ذیل عناصر موجود ہوں گے ۔
کوئی جرم سرزد ہوتا ہے ۔
اس جرم کی تحقیق شروع ہوتی ہے ۔
تحقیقات میں الجھنیں ہوتی ہیں اور آہستہ آہستہ گتھی سلجھنا شروع ہو جاتی ہے ۔
مجرم کا پتا چلتا ہےاور وجہ جرم بھی واضح ہو جاتی ہے ۔
قصوں میں جو فرق آتا ہے وہ درحقیقت   “پلاٹ ” میں تبدیلی کی وجہ سے آتا ہے ۔ یہ پلاٹ کرداروں کو مختلف حال و حالات ، واقعات،موڑوں اور مخصوص کیفیات سے لے کر گزرتا ہے۔ اس سفر کے نتیجے میں قصہ  ‘نقطہ عروج’  یا کلائمیکس تک پہنچ جاتا ہے۔ پلاٹ کی تحقیق کے لیے سب سے پہلے تخلیقی فکر  کا ہونا ضروری ہے۔ پھر تفصیلات کا اضافہ اور کرداروں کے جال کا بننا ضروری ہے۔ پلاٹ کی بہتری ، واقعات کی ترتیب میں ” پیچیدگی ”  مگر  ” عام فہمی ”  کے ذریعے سے ممکن ہوتی ہے۔علمو۔

قصہ لکھنے کے لیے عام طور پر پلاٹ کو سب سے پہلے اخذ کیا جاتا ہے۔ انتخاب شدہ کہانی کے بل بوتے پر۔ لکھاری کی مرضی کے مطابق قصے اور پلاٹ کی سمت کا تعین ہوتا ہے اور اس کا اختتام بھی۔ ایک بہترین پلاٹ بہترین کہانی کی تعمیر و تشکیل کر سکتا ہے۔ لیکن ضروری نہیں کہ بہترین کہانی بہترین پلاٹ کی نشاندہی کرتی نظر آئے۔

آسان الفاظ میں کہانی اور پلاٹ میں فرق کو یوں بیان کر سکتے ہیں کہ ایک “پلاٹ” سے مراد کہانی میں واقعات کی ترتیب ہے کہ قصے میں  بنیادی طور پر “کیا ہوتا ہے، کیا ہو رہا ہے، اور آگے کیا ہو گا”، جب کہ ایک “کہانی” پوری داستان کو گھیرے ہوئے ہے،جس میں  پلاٹ، کردار، ترتیب، موضوعات، اور ان واقعات کے جذباتی اثرات، بنیادی طور پرسب شامل ہیں۔ کیا ہونا ہے اس کے پیچھے “کیوں” اور “کیسے”؛ پلاٹ وہ فریم ورک ہے جو کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں، لیکن پلاٹ کی نسبت،کہانی زیادہ بھرپور، زیادہ وسیع اور   زیادہ پیچیدہ  ہے جو پلاٹ اور دیگر عناصر کے ذریعے سے  تخلیق کیا جاتا ہے۔علمو۔

تحریر : ع حسین زیدی


Discover more from HEC Updates

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply

Discover more from HEC Updates

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading