ماں باپ کے ساتھ سلوک

ماں باپ کے ساتھ سلوک

آج کی یہ تحریر جو کہ ماں باپ کے ساتھ سلوک کے حوالے سے ہے اس کو عدنان علی نے تحریر کیا ہے

ماں باپ جنہوں نے ہمیں جنا اور پالا، ہماری تربیت کی ہمیں پڑھایا، انسانیت سکھائی اور زندگی کے اتار چڑھاؤ بتائے۔

اللہ تعالی کا حکم ہے "اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو”

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ کون سا عمل خدا کو سب سے زیادہ محبوب ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا "ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک”

ایک اور موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا "ماں باپ ہی تمہاری جنت ہیں اور ماں باپ ہی دوزخ”

ایک اور موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا "جو آدمی یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو اور اس کی روزی میں کشادگی ہو اس کو چاہیے کہ اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرے”

ایک دفعہ ایک آدمی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آ کر اپنے باپ کی شکایت کی کہ وہ جب چاہتے ہیں میرا مال لے لیتے ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس کے باپ کو بلوایا تو ایک بوڑھا کمزور شخص لاٹھی ٹپکتا ہوا حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس سے پوچھا تو اس نے کہنا شروع کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک زمانہ تھا جب یہ کمزور اور بے بس تھا اور مجھ میں طاقت تھی میں مالدار تھا اور یہ خالی ہاتھ تھا میں نے کبھی اس کو اپنی چیز لینے سے منع نہیں کیا تھا اج میں کمزور ہوں اور یہ تندرست و توانا ہے میں خالی ہاتھ ہوں اور یہ مالدار ہے اور اپنا مال مجھ سے بچا بچا کر رکھتا ہے بوڑھے کی بات سن کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم رو پڑے اور اس ادمی سے مخاطب ہو کر فرمایا "تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے”

اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے "اگر ماں باپ بوڑھے ہو جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو "

ظاہر ہے کہ اولاد پر ماں باپ کے حقوق ایسے ہیں کہ ان کا ادا کرنا ہی اولاد کے لیے مناسب ہے تاکہ جہاں وہ اپنے ماں باپ کی اطاعت و فرمانبرداری اور خدمت گزاری میں منفرد اور مثالی بنے اس کی اولاد بھی اس سے ویسا ہی نیک سلوک کرے اور اس کا بڑھاپہ بھی اپنے ماں باپ کی طرح اچھا گزرے

جیسے ہم نے دیکھا کہ اس تحریر کے اندر عدنان علی نے بڑی محنت کے ساتھ ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کو بیان کیا ہے اپ کو کیا لگتا ہے کہ اس کا موضوع ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے اپنی رائے سے ضرور اگاہ کیجئے اور ہماری انے والی تحریر کو پڑھتے رہیں اگر اپ بھی ہمارے لیے کوئی تحریر لکھنا چاہتے ہیں تو اپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں

جواب دیں