سورۃ الانفال آیت نمبر 49 تا 57 – مختصر اور تفصیلی سوالات و جوابات

سورۃ الانفال آیت نمبر 49 تا 57 – مختصر اور تفصیلی سوالات و جوابات

اسلامیات کلاس 9 کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کے لیے سورۃ الانفال کے نوٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ اس پوسٹ میں ہم سورۃ الانفال کی آیات 49 سے 57 تک کے اہم الفاظ کے معنی، مختصر سوالات اور تفصیلی جوابات کا مطالعہ کریں گے ۔

اہم الفاظ اور ان کے معنی (الکلمات والترکیب)

آیات کے درست ترجمے اور مفہوم کو سمجھنے کے لیے درج ذیل الفاظ کے معنی یاد رکھنا ضروری ہے:

عربی الفاظ اردو معنی
عَذَابَ الْحَرِيقِ

جلنے کا عذاب

لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا

وہ بدلنے والا نہیں

كَدَأْبِ

جیسے، عادت، طریقہ

شَرِّدْ

بھگادو، بکھیر دو

فَانْبِذْ

پس پھینک دو


مختصر سوالات و جوابات (ایک لائن پر مشتمل جوابات)

یہاں امتحانات کے معروضی اور مختصر حصے کے لیے اہم سوالات دیے گئے ہیں:

سوال 1: کافروں کے مطابق مسلمانوں کو کس نے مغرور کر رکھا تھا؟
جواب: کافروں اور منافقوں کے دلوں کو یہ مرض لاحق تھا کہ مسلمانوں کو ان کے دین نے مغرور کر رکھا ہے ۔

سوال 2: فرشتے کافروں کی جان کیسے نکالتے ہیں؟
جواب: جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے ہیں تو فرشتے کافروں کے مونہوں اور پیٹھوں پر کوڑے اور ہتھوڑے مارتے ہیں ۔

سوال 3: خدا کس کے دل کی حالت نہیں بدلتا ہے؟
جواب: خدا ان لوگوں کے دل کی حالت نہیں بدلتا جو لوگ خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کریں ۔

سوال 4: اللہ نے کافروں کو کیوں ہلاک کر دیا؟
جواب: اللہ نے کافروں کو اس لیے ہلاک کیا کیونکہ وہ ظالم تھے اور گناہ کرتے تھے ۔

سوال 5: کسی قوم کا عہد کس صورت میں ان کی طرف پھینکنے کی اجازت ہے؟
جواب: کسی بھی قوم سے دغا بازی کا خوف ہو تو ان کا عہد ان کی طرف پھینک دینے کی اجازت ہے ۔

تفصیلی سوالات و جوابات (پانچ سے چھ لائنز پر مشتمل)

امتحانی پرچے کے تفصیلی حصے کی تیاری کے لیے درج ذیل سوالات نہایت اہم ہیں:

سوال 1: سورہ الانفال کی ان آیات میں مسلمانوں کی جہاد کے لیے تیاریاں دیکھ کر منافقین نے کیا تبصرہ کیا؟

جواب:

  • جنگ بدر کے لیے جب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم ہوا کہ تیاری شروع کر دو ۔

  • تو اس وقت مدینہ میں موجود منافقین جو مسلمانوں اور کفار کے لشکروں کا موازنہ کر رہے تھے ۔

  • جب انھوں نے کفار کی تعداد و وسائل کو دو گنا پایا تو انھوں نے مسلمانوں پر تمسخر کیا اور کہا مسلمان تو کم عقل ہیں ۔

  • ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی آنکھوں پر پٹی پڑ چکی ہے جو وہ موت کی طرف جانے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

  • نیز یہ کہ مسلمانوں کے دماغ الٹ گئے ہیں جس وجہ سے وہ اپنا سود و ضائع نہیں دیکھ پا رہے ۔

سوال 2: کفار کی جانب سے عہد شکنی کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو کیا ہدایت دیں؟

جواب

  • مسلمان مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے گئے تو وہاں آس پاس کے قبائل سے یہ معاہدہ طے پایا کہ ہر کوئی دوسرے کی مذہبی آزادی کا خیال رکھے گا ۔

  • اس سلسلے میں مسلمانوں اور یہودیوں کے مابین معاہدہ طے ہوا ۔

  • مزید حضور ﷺ نے یہ بھی معاہدہ کیا کہ جب مدینہ پر کوئی چڑھائی کرے گا تو سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے ۔

  • مگر جب جنگ بدر کا معرکہ پیش آیا تو یہودیوں نے معاہدے کی پاسداری سے فرار اختیار کر لی نیز انھوں نے کفار مکہ کی معاونت کی ۔

  • اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس عہد شکنی پر حکم دیا کہ ان عہد شکنوں کا عبرتناک انجام کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی قبیلہ عہد شکنی کی جرات نہ کر سکے ۔

سوال 3: اس سبق میں فرعون اور آل فرعون کی ہلاکت اور بربادی کے کیا اسباب بیان کیے گئے ہیں؟

جواب: اس سبق میں فرعون اور آل فرعون کی ہلاکت کے مندرجہ ذیل اسباب بیان کیے گئے ہیں:

  • فرعون اور آل فرعون نے سرکشی کی ہر حد پار کرتے ہوئے باری تعالیٰ کی آیات سے کھلا انکار کیا بلکہ انھوں نے تہمت لگائی کہ موسیٰ نے جو کہا اس نے خود سے بیان کیا اس میں کوئی صداقت نہیں ۔

  • فرعون نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے معجزات کا تقاضا کیا ۔

  • موسیٰ نے اپنے عصا کو زمین پر پھینکا تو وہ ایک زندہ اژدھا بن گیا اس کو دیکھ کر اس نے جادو گر ہونے کی تہمت لگائی اور مقابلہ کے لیے شہر بھر کے مشہور جادو گروں کو جمع کیا ۔

  • مگر جب جادو گروں نے بھی موسیٰ کے معجزے کو دیکھا تو انھوں نے اس کی تصدیق کر دی کہ موسیٰ سچے نبی ہیں ۔

  • مگر فرعون اس سے بھی مکر گیا اور نتیجتاً اللہ کا عذاب اس پر نازل ہوا ۔

سوال 4: مندرجہ ذیل آیات کا مفہوم بیان کیجئے:

وَلَوْ تَرَى إِذْ يَتَوَفَّى الَّذِينَ كَفَرُ وَ الْمَلَائِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهُمْ وَأَدْبَارَهُمْ وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ (50) ذَلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ (51)

ترجمہ: اور کاش تم اس وقت کی کیفیت دیکھو ۔ جب فرشتے کافروں کی جانیں نکالتے ہیں ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر کوڑے اور ہتھوڑے وغیرہ مارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب عذاب آتش کا مزہ چکھو ۔ یہ ان اعمال کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں ۔ اور یہ جان رکھو کہ خدا بندوں پر ظلم نہیں کرتا ۔

مفہوم:

  • اس آیت میں غزوہ بدر کا احوال بیان ہے ۔

  • جب مسلمانوں کی تعداد بظاہر کفار کے آدھے سے بھی کم تھی تب اللہ تبارک تعالیٰ نے غیب سے مسلمانوں کی فتح یابی کے لیے نصرت فرمائی ۔

  • مسلمانوں کی مدد کے لیے اللہ تعالیٰ نے قطار در قطار فرشتے نازل کیے ۔

  • فرشتے پے در پے کفار پر حملہ آور ہوئے ، جنھوں نے کفار سمیت شیطان مردود کو بھی بھاگنے پر مجبور کیا ۔

  • کفار اپنی اس شکست کو کافی نہ جانیں ابھی یہ دنیا کی رسوائی ہے ابھی بڑے دن کا عذاب ان کا منتظر ہے کہ ان کی نافرمانی اور سرکشی کے نتیجے میں جب ان کو جہنم میں ڈالا جائے گا ۔

  • مسلمانوں نے تو انھیں اب بھی راہ راست کی دعوت دی اور حق قبول کرنے کی دعوت دی ۔

  • اللہ تعالیٰ بھی نہیں چاہتا کہ ان کو اپنے عذاب میں مبتلا کرے مگر جن کے دلوں پر مہر لگ چکی ہو وہ اپنی کفر کی راہ کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے اور جو سزا ان کے نصیب میں ہے وہ اسے مل کر رہے گی ۔

Leave a Reply

Index