علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاسنگ پالیسی 2026: پیپر اور اسائنمنٹ میں پاس ہونے کے لیے کتنے نمبر درکار ہیں؟
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات دینے والے طلبہ کے ذہنوں میں اکثر یہ سوال گردش کرتا ہے کہ آخر پیپر اور اسائنمنٹس میں پاس ہونے کا فارمولا کیا ہے؟ آج کی اس تفصیلی پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو اپنا مضمون (Subject) کلیئر کرنے کے لیے کم از کم کتنے نمبر درکار ہیں اور یونیورسٹی کا نیا گریڈنگ اور پرسنٹیج سسٹم کس طرح کام کرتا ہے۔
پیپر پاس کرنے کی بنیادی شرط (تمام کلاسز کے لیے): چاہے آپ کا تعلق میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے، بی کام سے ہو یا آپ بی ایس، بی ایڈ، اے ڈی ای، بی بی اے، ایم اے، ایم ایس سی کے طالب علم ہوں، آپ کے لیے امتحانی پرچے میں کم از کم 40 نمبر لینا لازمی ہے اگر آپ کے پیپر میں 40 سے کم نمبر آتے ہیں تو آپ کو اس مضمون میں فیل تصور کیا جائے گا۔
فائنل رزلٹ بننے کا فارمولا (میٹرک تا بی اے/بی کام): چھوٹی کلاسز (میٹرک، ایف اے، بی اے وغیرہ) کے طلبہ کا فائنل رزلٹ 100 فیصد کے حساب سے درج ذیل فارمولے کے تحت بنتا ہے:
-
پیپر کی پرسنٹیج: امتحانی پرچے میں حاصل کردہ نمبروں کا 70 فیصد فائنل رزلٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ (مثال کے طور پر، اگر آپ نے پیپر میں 40 نمبر لیے ہیں تو 70 فیصد کے حساب سے یہ تقریباً 32 نمبر بنیں گے)۔
-
اسائنمنٹ کی پرسنٹیج: اسائنمنٹ میں حاصل کردہ کل نمبروں کا 30 فیصد رزلٹ میں شامل ہوتا ہے۔
-
فائنل نتیجہ: ان دونوں (پیپر کے 70% اور اسائنمنٹ کے 30%) کو ملا کر اگر آپ کے مجموعی نمبر 40 یا اس سے زائد بن جاتے ہیں تو آپ اس مضمون میں پاس قرار پائیں گے۔
فائنل رزلٹ بننے کا فارمولا (بی ایس، بی ایڈ، ماسٹرز لیول): بڑی کلاسز کے طلبہ کے لیے پیپر میں 40 نمبر لینا تو شرط ہے ہی، لیکن ان کا فائنل رزلٹ درج ذیل طریقے سے بنتا ہے:
-
پیپر کی پرسنٹیج: ان پروگرامز میں امتحانی پرچے کے 50 فیصد نمبر فائنل رزلٹ میں شامل ہوتے ہیں۔ (یعنی پیپر میں 40 نمبر لینے پر فائنل رزلٹ میں 20 نمبر شامل ہوں گے)۔
-
اسائنمنٹ اور کوئز کی پرسنٹیج: باقی 50 فیصد نمبر اسائنمنٹس اور آن لائن کوئز پر مشتمل ہوتے ہیں۔
-
پاسنگ مارکس شرط: بڑی کلاسز کے طلبہ کو پاس ہونے کے لیے پیپر، کوئز اور اسائنمنٹ ملا کر مجموعی طور پر 50 فیصد (50%) نمبر حاصل کرنا لازمی ہے۔
طلبہ کے لیے اہم تجاویز
-
امتحانی پرچے میں کوشش کریں کہ کم از کم 4 یا پورے 5 سوالات لازمی حل کریں تاکہ آپ باآسانی 50 سے زائد نمبر حاصل کر سکیں ۔
-
جو طلبہ اپنی اسائنمنٹس جمع نہیں کرواتے یا آن لائن کوئز اور ورکشاپس میں حصہ نہیں لیتے، ان کے لیے صرف پیپر کی بنیاد پر مضمون پاس کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔