علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی 3 اہم اپڈیٹس: ٹیوٹر لسٹ، آن لائن ڈگری ٹریکنگ اور تھیسس گائیڈ لائنز
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیوں، اسائنمنٹ کے نتائج، اور ڈگری کے حصول کے حوالے سے تین نہایت اہم اپڈیٹس سامنے آئی ہیں۔ وہ طلبہ جو بی ایس ، بی ایڈ ، اے ڈی ای ، بی بی اے ، ماسٹرز یا پی جی ڈی پروگرامز کا حصہ ہیں، ان کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
اپڈیٹ 1: سمسٹر خزاں 2025 کی ٹیوٹر لسٹ ہٹا دی گئی (انتہائی اہم انتباہ)
پہلی اور سب سے اہم اپڈیٹ اسائنمنٹ کے نمبروں کے حوالے سے ہے۔
- ٹیوٹر لسٹ کا خاتمہ: یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر خزاں 2025 کے لیے جاری کردہ ٹیوٹرز کی فہرست پورٹل سے ہٹا دی گئی ہے۔
- طلبہ کے لیے لائحہ عمل : وہ طلبہ جن کے اسائنمنٹس کے نمبر ابھی تک پورٹل پر اپڈیٹ نہیں ہوئے اور اب وہ اپنے ٹیوٹر کا نمبر بھی نہیں نکال سکتے، انہیں سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رابطہ کریں۔ اگر آپ نے بروقت اپنے نمبر اپڈیٹ نہ کروائے تو فائنل رزلٹ میں آپ کو فیل کر دیا جائے گا۔
اپڈیٹ 2: آن لائن ڈگری اپلائی اور ٹریکنگ کا طریقہ کار
یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے مطابق 2021 کے بعد سے تمام طلبہ کے لیے اپنی ڈگری آن لائن اپلائی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے طلبہ کو درج ذیل باتوں کا علم ہونا چاہیے:
- ٹریکنگ کا طریقہ : ڈگری کا سٹیٹس اور ٹریکنگ صرف اسی آن لائن پورٹل پر شو ہوگی جہاں آپ نے اپنے کاغذات اپلوڈ کیے تھے۔ یونیورسٹی نے ڈگری ٹریک کرنے کے لیے کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں بنایا۔
- تاخیر اور پروسیسنگ کا وقت : ڈگری جاری ہونے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔ کچھ طلبہ کو ڈگری ایک ماہ میں موصول ہو جاتی ہے جبکہ بعض طلبہ کے پورٹل پر 3 سے 4 ماہ تک “روکوسٹ ان پروگرس” کا سٹیٹس ہی نظر آتا ہے۔ یہ مکمل طور پر یونیورسٹی کے صوابدیدی اختیار میں ہے، لہٰذا طلبہ اس پر کوئی شکایت درج کروانے کے بجائے محض انتظار کریں۔
اپڈیٹ 3: انٹرن شپ، تھیسس اور کیپسٹون پروجیکٹس کے لیے ہدایات
پروجیکٹس اور تھیسس کے حوالے سے اکثر طلبہ الجھن کا شکار رہتے ہیں۔ ان کے لیے واضح ہدایات درج ذیل ہیں:
- سپروائزر کا کردار : انٹرن شپ، ریسرچ پروجیکٹ یا کیپسٹون پروجیکٹ مکمل طور پر آپ کے سپروائزر کی ہدایات کے تابع ہوتا ہے۔
- ٹاپک کی منظوری اور ڈیڈلائن : آپ نے وہی موضوع منتخب کرنا ہے جو آپ کا سپروائزر منظور کرے۔ مزید برآں، پروجیکٹ کب اور کیسے ایل ایم ایس پر اپلوڈ کرنا ہے، یہ بھی سپروائزر کی بتائی ہوئی تاریخوں کے مطابق ہی ہوگا۔
- رابطہ لازمی ہے : جب تک آپ کا اپنے سپروائزر سے باقاعدہ رابطہ نہیں ہوگا، آپ اپنا پروجیکٹ یا تھیسس کلیئر نہیں کر سکیں گے۔ اس لیے اپنے سپروائزر سے مسلسل رابطے میں رہیں۔